تازہ ترین
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس، کسی بھی مذموم مقصد کیلئے قربانیوں کے ثمرات رائیگاں نہیں جانے دیں گے:آرمی چیف
  5  ‬‮نومبر‬‮  2019     |     پاک دفاع
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم، قومی اداروں اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کے ثمرات کو کسی بھی مذموم مقصد کے لیے رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 226ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں قومی سلامتی ، جیو اسٹریٹیجک حالات اور کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اجلاس میں ملکی و خطے کی سیکیورٹی صورت حال، داخلی سلامتی، مشرقی سرحد، جیو اسٹریٹجک حالات، ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تمام خطرات کے خلاف ملک کا دفاع کریں گے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہتر امن واستحکام کی صورتحال قوم، قومی اداروں اور افواجِ پاکستان کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے اور ان قربانیوں کے ثمرات کو کسی بھی مذموم مقصد کے لیے رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اہم قومی معاملات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مسلسل ہم آہنگی دشمن قوتوں کو شکست دینے کے لئے انتہائی ضروری ہے، پاک فوج ملکی اداروں کی مدد کے لیے آئین اور قانون کے تحت تمام تفویض کردہ فرائض انجام دیتی رہے گی، افواج پاکستان مشرقی سرحد اور ایل او سی سمیت ہر قسم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔