تازہ ترین
پاکستان نے آزاد کشمیر اور بلتستان کے علاقے اپنے نقشے میں شامل کرنے کا بھارتی عمل مسترد کردیا
  4  ‬‮نومبر‬‮  2019     |     سپیشل رپورٹس
پاکستان نے بھارت کی جانب سے جاری کئے جانے والے ’’سیاسی نقشے‘‘میں آزاد کشمیر اور بلتستان کے علاقے شامل کرنے کے عمل کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے نئی دہلی کے اس ناپسندیدہ اقدام کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی مکمل خلاف ورزی قرار دیا ہے جبکہ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے ایسے اقدام مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی نفی نہیں کرسکتے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے اتوار کو جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کی جانب سے کسی ایسے سیاسی نقشے کی حیثیت کو کوئی اہمیت نہیں دیتا جس میں مقبوضہ جموں وکشمیر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو بھارت کا علاقہ قرار دیا گیا ہو۔


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔