تازہ ترین
شام کے شمال مشرقی کرد علاقوں میں شامی فوج کا استقبال
  15  اکتوبر‬‮  2019     |     آرمی
شامی فوج صوبہ حلب کے شہر منبج اور صوبہ الحسکہ کے شہر تل تمر میں داخل ہو گئی ہے۔ جہاں ان شہروں کے باشندوں نے شامی فوج کا شاندار استقبال کیا۔شامی میڈیا کے مطابق شام کے شمالی صوبے ا لحسکہ کے شہر تل تمر اسی طرح الدریاسہ اور راس العین جبکہ حلب کے شہرمنبج میں شامی فوج کی تعیناتی کی گئی ہے ۔ صوبہ الحسکہ کے شہر قامشلی میں کردوں کی تنطیم وائی پی جی کے قریبی ذریعوں نے خبردی ہے کہ اس علاقے کے کردوں کا شامی حکومت سے اتفاق ہوگیاہے جس کی بنیاد پر وائی پی جی اور شامی فوج ان سبھی علاقوں کا مل کنٹرول سنبھالیں گی جو کردوں کے اختیار میں ہیں۔ اس درمیان اطلاعات ہیں کہ شامی فوج کا ایک دستہ الطبقہ شہر میں داخل ہونے کے بعد شہر کے فوجی ہوائی اڈے پر تعینات ہوگیا ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔