تازہ ترین
سعودی عرب اضافی فوجیوں کی تعیناتی کا خرچ برداشت کرے گا: ٹرمپ
  14  اکتوبر‬‮  2019     |     بین الاقوامی دفاع
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمیں ملک میں ہزاروں اضافی امریکی فوجیوں کی تعیناتی کی قیمت ادا کرے گا۔ وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم سعودی عرب کی مدد کے لیے مشرق وسطیٰ میں فوجی اور دیگر ساز و سامان بھیج رہے ہیں‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’کیا آپ تیار ہیں؟ میری درخواست پر سعودی عرب نے، جو کچھ ہم کررہے ہیں ہمیں ہر چیز کی ادائیگی پر اتفاق کیا ہے، یہ پہلی مرتبہ ہے اور ہم اسے سراہتے ہیں‘۔ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم سعودی عرب میں مزید فوج بھیج رہے ہیں، سعودی عرب ایک لحاظ سے بہت اچھا اتحادی ہے کہ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں ایک بہت اہم ملک ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’دونوں ممالک کا تعلق بہت اچھا ہے، وہ ہم سے اربوں ڈالر کے مال و اسباب خریدتے ہیں، نہ صرف 110 ارب ڈالر کے فوجی آلات بلکہ لاکھوں ملازمتیں بھی حاصل کرتے ہیں‘۔ ادھر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید 3000 امریکی فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔