تازہ ترین
جب چاہیں ایل او سی پار کر سکتے ہیں،بھارتی آرمی چیف کی پھر گیدڑ بھبکی‎، عمران خان پر سنگین الزامات عائد‎
  12  اکتوبر‬‮  2019     |     پاک دفاع
بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بارپھرہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسزکولائن آف کنڑول عبورکرنا ہوئی تو کریں گی، پاکستانی وزیراعظم کا کشمیرسے متعلق بیان ثابت کرتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔بالاکوٹ حملے کے بعد وہاں موجود لوگ دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں، اس بار وہ بالاکوٹ سے کہیں آگے جائیں گے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ایک بارپھرہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسزکولائن آف کنڑول عبورکرنا ہوئی تو کریں گی۔جنرل بپن راوت نے زہراگلتے ہوئے کہا کہ نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک اور بالاکوٹ حملے سے پاکستان کو پیغام دیا ہے، دہشت گردوں اوران کے سپورٹرزکے خاتمے کے لئے لائن آف کنڑول عبورکریں گے۔عمران خان کی اقوام متحدہ میں خطاب کے حوالے سے جنرل بپن راوت کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیراعظم کا کشمیرسے متعلق بیان ثابت کرتا ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔یاد رہے چند روز قبل چنائی میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران پاکستان پر حملے کی دھمکی دیتے ہوئے بپن راوت نے کہا تھا کہ اس بار وہ بالاکوٹ سے آگے بھی جا سکتے ہیں۔بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بالاکوٹ حملے کے بعد وہاں موجود لوگ دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں، اس بار وہ بالاکوٹ سے کہیں آگے جائیں گے۔راوت نے یہ دعوی بھی کیا تھا کہ 500 سے زیادہ دہشت گرد بھارت کی سرحد پار کرنے کے انتظار میں بیٹھے ہیں

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔