تازہ ترین
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں ایٹمی توانائی کا اہم کردار ہے، چینی مندوب
  9  اکتوبر‬‮  2019     |     بین الاقوامی دفاع
چین کے ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ جانگ گھہ جیئن کی رہنمائی میں چینی وفد ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے اور اقتصادی تعاون تنظیم کے محکمہ ایٹمی توانائی کے زیر اہتمام ’’موسمیاتی تبدیلی اور ایٹمی بجلی کا کردار‘‘کے عنوان پر عالمی کانفرنس میں شریک ہوئے۔ جانگ گھہ جیئن نے کانفرنس کے پہلے دن منعقدہ اعلیٰ عہدے داروں کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے چین کی ماحول دوست ترقی کے تصور، اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بین الاقوامی ذمہ داریوں کی ادائیگی اور ایٹمی توانائی کی ترقی کے تجربات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے ماحول دوست ، پائیدار اور صاف توانائی بنانے میں ایٹمی توانائی کا اہم کردار ہے۔چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے مسلے سے نمٹنے اور ایٹمی تونائی کی صحت مندانہ ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے کوشش کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ یہ کانفرنس ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔چین، فرانس، روس اور امریکہ سمیت 75 ممالک اور17 بین الاقوامی تنظیموں کے تقریباً 5 سو نمائندے اس کانفرنس میں شریک ہیں۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔