تازہ ترین
امریکا شام میں ترکی کے سیف زون سے فوج نکالنے کے تیار
  9  اکتوبر‬‮  2019     |     بین الاقوامی دفاع
ایک امریکی عہدے دار نے بتایاہے کہ شام میں امریکی فوجیوں کی واپسی ابتدائی طور پر ترکی کی سرحد کے قریب علاقے تک محدود ہوگی جہاں ترکی اور امریکانے خصوصی سیکیورٹی زون کے قیام کے لیے مل کرکام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس عہدے دار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ شام کے سیف زون سے امریکی فوجیوں کا انخلا ہوگا مگر دیگر علاقوں سے امریکی فوجی نہیں نکالے جائیں گے۔ شاید صرف چند درجن امریکی فوجی سیف زون کے علاقے سے واپس بلائے جائیں۔امریکی عہدیدار نے یہ نہیں بتایا کہ آیا یہ فوجی شام سے چلے جائیں گے یا ملک میں کہیں اور منتقل ہوں گے۔ خیال رہے کہ شام میں اس وقت امریکا کے 1000 فوجی موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ملک ترکی کی سرحد پرشام میں تعینات بہت کم فوجیوں کومحدود علاقے فاصلے پر واپس بلایا جائے گا۔ عہدیداروں نے نامہ نگاروں کو بتایا ہم جو کچھ کر رہے ہیں وہ سرحد پر تعینات چند فوجیوں کونکالنے تک محدود ہے۔ عہدیداروں نے نامہ نگاروں کو بتایا شمال مشرقی شام میں ہماری فوجی صورتحال نہیں بدلی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ امریکا نے شمال مغربی شام میں تعینات فوجیوں کی تھوڑی سی تعداد میں فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ شمال مشرقی شام میں امریکی فوج بدستور موجود رہے گی۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔