تازہ ترین
نائجر، دہشت گردوں کے حملے میں 2 فوجی ہلاک
  9  اکتوبر‬‮  2019     |     آرمی
نائجر میں دہشت گردوں کے ایک حملے میں 2 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملہ نائجر کے شمال مشرقی علاقے میں کیا گیا۔ یہ علاقہ اب تک عسکریت پسندوں کے حملوں سے بچا ہواتھا۔ وزارت داخلہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاگن کیریہ کے قبائلی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں سے جھڑپ ہوئی ۔ بھاری ہتھیاروں کے ساتھ طویل لڑائی کے بعد دشمن کو پیچھے دھکیل دیا گیا۔اس واقعے میں 2 فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوئے تاہم حملہ آوروں کی ہلاکتوں کے حوالے سے تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔نائجر کے صدر نے مغربی ممالک اور اقوام متحدہ سے فوری طور پر مدد کی اپیل ہے ۔ فروی میں ڈوگنڈوچی کے علاقہ بیگاجی میں بھی مسلح شخص نے پیرا ملٹری فورسز کے 2 افسران اور ایک عام شہری کو قتل کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ جنگجو گروپ بوکوحرام کے حملوں کے باعث طاہوا کے علاقے میں ایک عرصے سے ہنگامی حالت نافذ ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔