تازہ ترین
اقوام متحدہ کو 23کروڑ ڈالر مالیاتی خسارے کا سامنا ہے ، سیکرٹری جنرل
  9  اکتوبر‬‮  2019     |     بین الاقوامی دفاع
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا ہے کہ عالمی ادارے کو 23 کروڑ ڈالر کے مالیاتی خسارے کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اکتوبر کے اواخر تک اکاؤنٹ خالی ہوجائے گا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹریٹ کے 37 ہزار ملازمین کو لکھئے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ملازمین کی تنخواہوں اور ضروری ادائیگی یقینی بنانے کے لیے ’اضافی خلا کو پٴْر کرنے کے لیے اقدامات‘ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ تاہم مراسلے میں اقدامات سے متعلق واضح طور پر کچھ نہیں کہا گیا۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے 2019 کے بجٹ آپریشن کے لیے مجموعی رقم میں سے 30 فیصد ادائیگی نہیں کی گئی۔ اس ضمن میں انہوں نے مزید بتایا کہ عدم ادائیگی کے باعث ستمبر کے اواخر تک 23 کروڑ ڈالر نقد رقم کی کمی کا سامنا رہا تاہم مالیاتی ذخائر سے ادارے کے امور مکمل کیے جارہے ہیں جو رواں ماہ تک ختم ہوجائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اخراجات میں کمی لانے کی غرض سے متعدد کانفرنسز اور اجلاس ملتوی کیے گئے اور حکام کو غیر ضروری نقل و حرکت سے روک دیا گیا‘۔اقوام متحدہ کے حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتاتا کہ جنرل سیکریٹری نے رکن ممالک سے رواں برس کے آغاز میں رقوم سے متعلق مسائل ختم کرنے کے لیے ادائیگی یقینی بنانے پر زور دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ’مالیاتی مسئلہ دور کرنے کی بنیادی ذمہ داری رکن ممالک پر عائد ہوتی ہے‘۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کا سالانہ بجٹ 5 ارب 40 کروڑ ڈالر ہے اور امریکا مذکورہ بجٹ کا 22 فیصد ادا کرتا ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔