تازہ ترین
افغانستان کے شہر کابل میں پاکستانی شہری لاپتہ، افغان حکام کوآگاہ کر دیا گیا
  8  اکتوبر‬‮  2019     |     پاک دفاع
افغانستان کے شہر کابل میں پاکستانی شہری لاپتہ ہوگیا ،پاکستانی شہری کی گمشدگی سے متعلق افغان حکام کو آگاہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سید فرخ حسین شاہ اپنی کمپنی کی دعوت پر افغانستان آئے تھے۔ پاکستان خط کے مطابق افغانستان میں انہوں نے قندھار میں فوجی بیس کے اسپتال میں اسٹیب لائزر لگانا تھا، فرخ حسین 5اکتوبر کو کابل میں کمپنی کے آفس سے ائرپورٹ کے لئے نکلے، فرخ حسین ایئرپورٹ نہ پہنچے، افغان حکام کو پاکستانی حکام نے خط لکھ دیا ۔ خط میں کہاگیاکہ افغان حکومت متعلقہ حکام کو پاکستانی شہری کی تلاش کا کہے۔ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی اگست میں افغان خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے دو پاکستانیوں کا اغوا اور تشدد کے بعد چھوڑ دیا تھا۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔