تازہ ترین
بھارت میں ایک اور تربیتی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹس ہلاک ہو گئے
  7  اکتوبر‬‮  2019     |     ائیرفورس
بھارت میں حیدرآباد کے قریب ضلع ویکر آباد میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹس ہلاک ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق حادثہ دوپہر کو اس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے 100 کلومیٹر دور سلطان پور گاؤں میں تربیتی طیارہ دوران پرواز پائلٹس کے کنٹرول سے باہر ہو گیا اور روئی کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو پائلٹس ہلاک ہو گئے۔ ایک پائیلٹ کی شناخت پرکاش وشال کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں پائیلٹس راجیو گاندھی ایوی ایشن اکیڈمی کے طالب علم تھے۔ یہ طیارہ حیدرآباد کے بیگمپپٹ ہوائی اڈے سے روانہ ہوا تھا اور ایک ٹریننگ سارٹی جا رہا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ ایوی ایشن اکیڈمی کے عہدیدار بھی حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔