تازہ ترین
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کاایک بارپھرمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرگہری تشویش کا اظہار
  5  اکتوبر‬‮  2019     |     بین الاقوامی دفاع
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے ایک بارپھرمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرگہری تشویش ظاہر کی ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے معمول کی بریفنگ کے دوران کہاکہ سیکرٹری جنرل کو مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش ہے جہاں لوگ سخت لاک ڈائون میں رہنے پرمجبور ہیں۔عالمی ادارے کے سربراہ نے بحران کے حل کے لئے پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات پر بھی زوردیا۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہاکہ سیکرٹری جنرل کاکشمیرپرموقف تبدیل نہیں ہوا۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بحران کے حل کے لئے کشمیری عوام کے حقوق کی پامالیاں بند کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔