تازہ ترین
بھارت نے وادی میں 2 ماہ سے کرفیو لگا رکھا ہے، آزاد کشمیر کے عوام کا غصہ سمجھتا ہوں:وزیراعظم عمران خان
  5  اکتوبر‬‮  2019     |     پاک دفاع
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے غیر انسانی کرفیو پر وہ آزاد کشمیر کے شہریوں کا غصہ سمجھتے ہیں۔کشمیریوں کی مددکیلئے لائن آف کنٹرول پارکرنیوالابھارتی بیانیے کے ہاتھوں میں کھیل رہاہوگا ۔بھارتی بیانیہ کشمیریوں کی مقامی جدوجہد کو اسلامی دہشت گردی قراردینے کی کوشش کرتا ہے اور یہ کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد کی آڑ میں دہشت گردی کروا رہا ہے۔ہفتہ کے روز سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بڑھانے کا بہانہ فراہم کرے گی، اس بہانے کی مدد سے بھارت کنٹرول لائن کے پار حملہ کر سکتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی تکلیف کو سمجھتا ہوں، بھارت نے غیر انسانی عمل کرتے ہوئے دو ماہ سے کرفیو لگا رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے لوگ مقبوضہ وادی کو دیکھ کر تکلیف میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی ایل او سی کراس کرے گا تو یہ بھارتی بیانیہ کی حمایت ہو گی۔ان کا کہناتھا کہ ایل او سی کراس کرنا بھارتی بیانیہ کے ساتھ کھیلنے کے مترادف ہو گا۔


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔