تازہ ترین
اماراتی خلاباز کی جانب سے خلائی اسٹیشن سے مکہ معظمہ کی لی گئی تصویر وائرل
  4  اکتوبر‬‮  2019     |     سپیشل رپورٹس
متحدہ عرب امارات کی تاریخ میں 29 ستمبر 2019ء کا دِن ایک تاریخی دِن تھاجب پہلی بار کسی اماراتی خلا باز نے خلا میں قائم کیے گئے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر قدم رکھا۔ اس موقع پر اماراتی خلا باز ہزاع المنصوری نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے زمین کی ایک تصویر شیئر کی تھی۔ اب ان کی جانب سے مکہ معظمہ کی بھی ایک تصویر کھینچ کر شیئر کی گئی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ ہزاع المنصوری نے ایمان افروز تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”یہ وہ مکہ معظمہ ہے جس کی طرف اہل ایمان کے دل کھنچے چلے آتے ہیں، جس کے دیدار کے لیے مسلمان ہروقت دعائیں کرتے ہیں اور جہاں پہنچ کراپنے دِلوں کی مرادیں مانگتے اور اپنے پرور دگار سے دعائیں مانگتے ہیں۔ برادر ملک سعودی عرب کے لیے بھرپورمحبت اور عقیدت کے ساتھ مکہ معظمہ کی تصویر پیش کی جاتی ہے۔ “ہزاع علی المنصوری نے گزشتہ مہینے پہلے اماراتی خلاباز کی حیثیت سے 61-62 خلائی مشن کے دیگر ممبروں کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے خلائی سفر کا آغاز کیا۔ان کا یہ سفر قازقستان میں بائیکونور کاسمڈرووم سنٹر انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن سے شروع ہوا۔ یہ مشن 187 دن جاری رہے گا جس میں ان کے ہمراہ امریکی خلائی ادارے ’ناسا‘ کے خلا باز جسیکا میر اور روسی خلائی ادارے کے اولیگ اسکریپوچکا شامل ہیں۔ العربیہ نیٹ نیوز کے مطابق اس سفر کے فوری بعد متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم، وزیر دفاع اور دبئی کے حکمران محمد بن راشد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہزاع المنصوری کی خلا میں روانگی تمام عرب نوجوانوں کے لیے ایک پیغام ہے کہ ہم آگے بڑھ سکتے ہیں اور دوسروں کے ساتھ مل ستاروں پرکمندیں بھی ڈال سکتے ہیں۔ محمد بن راشد نے لکھا کہ ہمارا اگلا پڑاوٴ مریخ ہے اور توقع ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی گئی تحقیق مریخ تک کے سفر میں معاون و مدد گاربھی ثابت ہوگی۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔