تازہ ترین
سپیس ایکس کے دوبارہ استعمال ہو سکنے والے نئے خلائی جہاز کی نقاب کشائی
  30  ستمبر‬‮  2019     |     ٹیکنالوجی
امریکی کمپنی سپیس ایکس نے سٹارشِپ نامی خلائی جہاز کے نمونے کی نقاب کشائی کردی ہے، یہ خلائی جہاز بڑا ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ریاست ٹیکساس میں سپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک اس نمونے کی نقاب کشائی کی۔خلائی جہاز تقریباً 50 میٹر لمبا ہے اور اس کا قطر 9 میٹر ہے۔ اس جہاز میں 100 لوگوں تک کی گنجائش ہے اور اس کو سٴْپر ہیوی نامی راکٹ کے ذریعے لانچ کیا جا سکتا ہے۔کمپنی کے سی ای او نے بتایا کہ سٹار شِپ زمین پر واپس آ کر دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خلائی جہاز کو دوبارہ استعمال کرنے کی صلاحیت بہت اہم خصوصیت ہوتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ خلائی جہاز، خلائی ترقی کے سفر میں ایک سنگ میل ہے۔ ایلون مسک نے کہا کہ سپیس ایکس کا ارادہ ہے کہ وہ اس خلائی جہاز کو افراد اور سامان کی چاند، مریخ اور نظام شمسی کے دیگر سیاروں تک نقل و حمل میں استعمال کرے گی اور خلائی جہاز کے مزید تجرباتی نمونے تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور 2 ماہ میں ان کی روانگی اور لینڈنگ کی آزمائشی پروازیں شروع کرے گی۔ کمپنی کا ہدف ہے کہ وہ اس خلائی جہاز سے جلد از جلد 2022ء تک مریخ تک سامان کی نقل و حمل شروع کر دے گی۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔