تازہ ترین
780 بھارتی سائنسدانوں اور ماہرین تعلیم کا مودی سے کشمیر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ
  28  ستمبر‬‮  2019     |     سائیبر سکیورٹی
بھارت کے 780 سے زائد ممتاز سائنس دانوں، محققین اور ماہرین تعلیم نے مودی حکومت سے مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن اور مواصلاتی بندشیں فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔بھارتی سائنسدانوں، محققین اور ماہرین تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں مقبوضہ کشمیر کے تعلیمی اداروں پر پابندیوں کے منفی اثرات کی طرف بھارتی حکومت کی توجہ دلائی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ مواصلاتی لاک ڈاؤن سے کشمیری تعلیمی اداروں کا دنیا سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور جموں و کشمیر سے باہر تعلیم حاصل کرنے والے کشمیری طالبعلم اپنے پیاروں کی خیریت جاننے سے محروم ہیں۔بیان کے مطابق کشمیر میں جاری پابندیوں سے لوگوں کو بنیادی ضروریات اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے، بھارتی حکومت کشمیر میں جاری مواصلاتی پابندیاں او لاک ڈاؤن فوری ختم کرے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔