تازہ ترین
اسرائیل کی نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، فلسطین
  20  ستمبر‬‮  2019     |     شہ سرخیاں
فلسطینی اتھارٹی کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ اسرائیل میں منگل کے روز ہونےوالے انتخابات کے نتیجے میں وجودمیں آنے والی کسی بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مالکی نے بتایاکہ سب سے پہلے ، ہم اسرائیل میں انتخابات کے جمہوری نتائج کا احترام کرتے ہیں۔ اسرائیل میں کون حکومت تشکیل دے سکے گا۔ ہمارے پاس اس کا کوئی جواب نہیں مگر نئی حکومت کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کرنے کے لیے ان کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔فلسطینی وزیرخارجہ جو صدر محمود عباس کے ناروے کے دورے میں ان کے ہمراہ تھے نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ہم نے انتخابی مہم یا انتخابی نتائج میں مداخلت نہیں کی اور نہ ہی ہم اسرائیل میں ممکنہ حکومت کے قیام میں مداخلت نہیں کریں گے۔


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔