تازہ ترین
افغانستان میں بدامنی کا راج، روزانہ 300 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو رہے ہیں، حکمت یار
  16  ستمبر‬‮  2019     |     سپیشل رپورٹس
افغانستان کے سابق وزیراعظم گل بدین حکمت یار نے ملک میں امن وامان کی ابتر صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے اور افغانستان میں روزانہ 300 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے دارالحکومت کابل میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ملک میں بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ موجودہ انتظامیہ ملک میں جاری بحران کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ہر روز ملک میں فوج اور پولیس کے 300 سیکیورٹی اہلکار لقمہ اجل بن رہے ہیں لیکن حکومت اب بھی امن مذاکرات کو روکنے کے لیے کوشاں ہے۔گل بدین حکمت یار نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت جمہوری استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے قیام امن کی ہر تحریک یا نعرے کو روکنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے افغان عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے ملک کو اس صورتحال سے بچانے کے لیے کام کریں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صرف افغان عوام ہی اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔