تازہ ترین
امریکی اہداف ہمارے میزائلوں کی رینج میں ہیں، ایرانی کمانڈر
  16  ستمبر‬‮  2019     |     بین الاقوامی دفاع
ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر نے دھمکی دی ہے کہ امریکی اڈے اور ایئر کرافٹ کیریئرز ایرانی میزائلوں کی رینج میں ہیں۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ایرو سپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادے نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہمیشہ ہی سے مکمل جنگ کے لیے تیار ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دو ہزار کلومیٹر کی حدود کے اندار موجود امریکی اڈے اور ایئر کرافٹ کیریئرز ایرانی میزائلز کی ریج میں ہیں۔ حاجی زادے کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب امریکا نے سعودی عرب میں ہوئے حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔