تازہ ترین
یمن میں باغیوں کی شیلنگ سے بچوں اورخواتین سمیت13 شہری ہلاک
  16  ستمبر‬‮  2019     |     علاقے
یمن میں حوثی باغیوں کی بمباری سے 13عام شہری مارے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی حکومت کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاکہ الحدیدہ اور تعز صوبوں میں حوثی باغیوں کی ان کارروائیوں میں بچے اور خواتین بھی مارے گئے ۔ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور سعودی عسکری اتحاد کے مابین جنگ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں ابھی تک ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ یمن میں ایک حادثے کے نتیجے میں ان کے چھ فوجی ہلاک ہو گئے ۔ حکام نے اس حادثے کی نوعیت، مقام اور وقت کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔