تازہ ترین
سعودی آئل فیکٹریوں پر ڈرون حملے ہم نے کیے، حوثی باغی
  16  ستمبر‬‮  2019     |     دہشت گردی
یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی دو بڑی آئل فیکڑیوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں کے ایک ترجمان نے بتایاکہ اس حملے کے لیے دس ڈرونز استعمال کیے گئے تھے اور سعودی حکومت کے خلاف حملوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں عسکری اتحاد کے حملوں کے بعد سے ایران نواز یمنی حوثی باغی سعودی عرب کے تیل کے ذخائر پر حملے کرتے رہے ہیں۔ دریں اثنائ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ملکی آئل کمپنی کی دو فیکٹریوں پر ڈرونز سے کیے گئے حملوں کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔