تازہ ترین
جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل پاکستان کیخلاف بھارتی سازش بے نقاب، دہشتگرد حملے کی ایک اور کہانی گھڑ لی
  11  ستمبر‬‮  2019     |     پاک دفاع
بھارت نے سرکریک میں ممکنہ پاکستانی حملے کا ایک اور جھوٹ گھڑ لیا، بھارتی جنرل نے ٹوٹی پھوٹی خالی کشتیوں ے خودساختہ کہانی بنا ڈالی۔ جھوٹے بھارت کی نئی مکاری، ایک اور بھارتی بھونڈی حرکت بے نقاب، پاکستان سرکریک ریجن سے حملہ کرنا چاہتا ہے بھارتی سدرن کمان کے جنرل نے ٹوٹی پھوٹی کشتیاں ڈھونڈ کر جھوٹ کا پل باندھ لیا۔ بھارتی سدرن کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایس کے سینی نے جھوٹی کہانی کے تانے بانے جوڑتے ہوئے دعوی کیا کہ سرکریک ریجن میں ہم نے ٹوٹی پھوٹی خالی کشتیاں تلاش کی ہیں، پاکستان ان کشتیوں ے ذریعہ دہشت گردی کرنا چاہتا تھا، ہم سیکیورٹی اقدامات اٹھارہے ہیں۔ بھارتی فوج نے الرٹ بھی جاری کر دیا، کہا جا رہا ہے کہ انڈیا کے جنوبی حصے میں دہشت گردانہ حملہ کیا جا سکتا ہے۔ اس سے چند ہفتے قبل بھی بھارتی فوج نے جھوٹا پروپیگنڈا کیا تھا کہ پاکستانی کمانڈوز بھارتی پانیوں میں گھس سکتے ہیں اور اس سلسلے میں گجرات میں ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔