تازہ ترین
حوثی ملیشیا نے بچیوں کے سامنے استاد کو موت کے گھاٹ اتار دیا
  11  ستمبر‬‮  2019     |     دہشت گردی
یمن کے حوثی باغیوں درندگی کی ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے اسکول کےایک استاد کو اس کے بچوں کے سامنے بے دردی کے ساتھ قتل کرڈالا۔اس واقعے سے کچھ دیر پہلے حوثی ملیشیا نے البیضاءکے الھب گاﺅں میں کاتیوشا راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔ گولہ باری سے عبداللہ حقیرات المنصوری نامی ایک شہری کی اہلیہ جاں بحق ہوگئی اور اس کا مکان تباہ ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ذرائع نے بتایا کہ البیضاءگورنری میں حوثی ملیشیا کے عناصر نےتعزگورنری سے تعلق رکھنے والے ایک استاد کواس کی بیٹیوں کی موجودگی میں عوین ڈاریکٹوریٹ کی ایک چیک پوسٹ پرگولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔مقامی ذرائع کے مطابق حوثی ملیشیا کا یہ سنگین جرم سابقہ جرائم کے تسلسل کا حصہ ہے۔اس واقعے سے کچھ دیر پہلے حوثی ملیشیا نے البیضاءکے الھب گاﺅں میں کاتیوشا راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا تھا۔ گولہ باری سے عبداللہ حقیرات المنصوری نامی ایک شہری کی اہلیہ جاں بحق ہوگئی اور اس کا مکان تباہ ہوگیا۔



رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔