تازہ ترین
کراچی : رینجرز کی کارروائی میں 7 ملزمان گرفتار
  11  ستمبر‬‮  2019     |     پاک دفاع
رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پاکستان رینجرز(سندھ)نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرلیاقت آباد، بلدیہ ٹاؤن اور کورنگی کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان بابر، شہریار، شاہد عرف نائی، ماجد، دانیال، محمد حسن اور وحید کو گرفتار کیا جو ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔