تازہ ترین
عالمی ضمیرکوجھنجھوڑنے کیلئے آج جنیوا جا رہا ہوں،شاہ محمود قریشی
  10  ستمبر‬‮  2019     |     پاک دفاع
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کیلئے آج جنیوا جا رہا ہوں، جنیوا میں عالمی مندوبین کے سامنے نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کروں گا، دنیا کو بتاؤں گا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اعلامیہ کے مطابق کشمیرسیل کا مقصد مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرمشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنا ہے۔ کشمیر سیل کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کواجاگر کرنے کیلئے روابط کو مزید فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں کشمیریوں پربھارتی مظالم سامنے لانے میں عالمی میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں کے کردارکوسراہا گیا۔ وزیرخارجہ نے مسئلہ کو دنیا کے سامنے لانے کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرعالمی ضمیر جھنجھوڑیں گے۔ نہتے کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اورسفارتی معاونت جاری رکھیں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج جنیوا روانہ ہو رہا ہوں۔ دنیا بھر سے آئے مندوبین کے سامنے نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کروں گا۔ دوسری جانب پاکستان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں صورتحال کو معمول کے مطابق پیش کرنے کے غلط تاثر دینے کی بھارتی کوششوں کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر بدستوردنیا کی سب سے بڑی جیل ہے جہاں بھارت کی جارح افواج بھاری تعداد میں تعینات ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے اتوار کو یہاں جاری بیان میں بھارت کے قومی سلامتی مشیر کی حالیہ بریفنگ میں دیئے گئے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حالات معمول پرہونے کے بھارتی دعوؤں کے باوجود مقبوضہ جموں وکشمیر میں بدستورکرفیو نافذ ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر بدستور دنیاء کی سب سے بڑی جیل ہے،5 اگست کوبھارت کے جبرواستبداسد پرمبنی یکطرفہ وغیرقانونی اقدامات ، جن کا مقصد جموں وکشمیر کی تسلیم شدہ بین الاقوامی حیثیت اوراقوام متحدہ کی زیرنگرانی استصواب رائے کے نتائج پراثرانداز ہونے کیلئے وہاں آبادی کے تناسب کوتبدیل کرنا ہے، کے بعد بعد سے لیکراب فورسز کی بھاری تعداد میں تعیناتی جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیری قیادت بدستورنظربند یا جیلوں میں ہے۔ بین الاقوامی میڈیا اورانسانی حقوق کی تنظیمیں انسانی المیہ کی صورتحال بالخصوص بے گناہ کشمیریوں کی گرفتاری، بھارتی قابض فورسز کی جانب سے والدین پردباؤ ڈالنے اوران کے جذبہ حریت کو کچلنے کیلئے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں کی گرفتاریوں کی نشاندہی کررہے ہیں۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔