تازہ ترین
غزہ پٹی پر اسرائیلی فضائیہ کے تازہ حملے،حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا
  10  ستمبر‬‮  2019     |     ائیرفورس
اسرائیلی فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب غزہ پٹی کے علاقے میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایاہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک فوجی بیان میں بتایاگیاکہ حماس کے دو فوجی کمپانڈز اور بحری ساز و سامان کے ایک ڈپو پر فضائی حملے کیے گئے۔ غزہ سے بھی ایک ذریعے نے تصدیق کر دی کہ اسرائیلی افواج نے القسام بریگیڈ کے چار اہداف کو نشانہ بنایا۔ یہ پیش رفت فلسطینی علاقے سے ایک ڈرون حملے کے رد عمل میں کی گئی۔ علاوہ ازیں اسرائیلی دستوں کی سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں پچھلے دو دنوں میں دو فلسطینی نوجوان بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔