تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیوں کا 37 واں روز
  10  ستمبر‬‮  2019     |     سپیشل رپورٹس
37مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کرفیو اور لاک ڈاؤن کو مسلسل 37 روز ہو گئے ہیں جبکہ قابض انتظامیہ نے وادی میں محرم الحرام کے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پابندیوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں ۔ بھارتی قابض فوج کی جانب سے محرم کے جلوس روکنے کے لیے ناکہ بندی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔ بھارتی فورسز کی لاؤڈ اسپیکرز پر لوگوں کو گھروں میں رہنے کی وارننگ ، لال چوک اور اطراف کے علاقے سیل کر دیے گئے ۔وادی میں مسلسل37 ویں روز بھی انٹرنیٹ سمیت مواصلاتی رابطے منقطع ہیں، حریت قیادت اور سیاسی رہنما بدستور گھروں اور جیلوں میں بند ہیں۔ واضح رہے کہ پابندیوں کے باوجود سری نگر میں 7 محرم الحرام کا جلوس نکالنے والے عزاداروں پر بھارتی فورسز نے پیلٹ گنوں سے فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ کی تھی جس سے متعدد عزادار زخمی ہو گئے تھے۔بھارتی فورسز نے جلوس کی کوریج کرتے صحافیوں پر بھی تشدد کیا تھا اور ان کے کیمرے توڑ دیئے تھے، بھارتی فورسز کے تشدد سے 4 صحافی زخمی بھی ہوئے۔



رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔