تازہ ترین
امریکہ کا بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے احترام پر زور
  7  ستمبر‬‮  2019     |     بین الاقوامی دفاع
امریکہ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال پر انتہائی تشویش کااظہار کیا ہے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان Morgan Ortagus نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں اوررہائشیوں پر مسلسل سخت پابندیوں پر تشویش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں خطے کے بعض علاقوں میں انٹر نیٹ اورموبائل فون تک رسائی پر پابندی کے حوالے سے بھی سخت تشویش ہے۔ انہوں نےبھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ انسانی حقوق کا احترام کرے اور انٹر نیٹ اورموبائل نیٹ ورک تک رسائی کو بحال کرے۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔