تازہ ترین
روسی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ لاپتہ
  5  ستمبر‬‮  2019     |     ائیرفورس
روسی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تاہم طیارے کے دونوں پائلٹ ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہے جن کی تلاش جاری ہے۔ بدھ کو روسی وزارت دفاع کے مطابق فضائیہ کا ایک غیر مسلح دو سیٹوں والا تربیتی طیارہ ایس یو 25 یو بی شمالی قفقاز کے شہر بوڈننوسک کے مضافات میں تربیتی مشن کے دوران پرواز کے تھوڑی دیر بعد گر تباہ ہو گیا ۔ تاہم دونوں پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہے جن کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔روسی وزارت دفاع کاکہنا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے میں سوارکیڈٹ پائلٹ اور اس کا انسٹرکٹر لاپتہ ہے جو طیارے کی تباہی سے قبل ایجیکٹ کر گئے تھے۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔