تازہ ترین
یمن میں مشترکہ کارروائیاں جاری رہیں گی، عرب اتحاد
  28  اگست‬‮  2019     |     شہ سرخیاں
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف مشترکہ عسکری کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں ممالک یمن میں اپنی سیاسی، فوجی اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ العربیہ نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات نے یمن سے اپنے فوجیوں کے بڑے حصے کو واپس بلا لیا تھا تاہم واضح نہیںکہ کتنے فوجی یمن سے واپس بلائے گئے تھے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دفاتر خارجہ نے یمن کے عارضی دارالحکومت عدن میں پیش آنے والے سیاسی اور عسکری حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دونوں ممالک نے عدن میں پیش آنے والے سیاسی اور عسکری حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب اور امارات نے اطمینان دلایا کہ دونوں ملک یمنی عوام کے مفادات ، امن و استحکام ، خودمختاری ، اتحاد و سالمیت اور یمنی ریاست کے تحفظ کیلئے ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جملہ وسائل بروئے کار لاتے رہیں گے۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔