تازہ ترین
افغان صوبہ پکتیکا میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، چار افراد جاں بحق، 6زخمی ہوگئے
  21  اگست‬‮  2019     |     دہشت گردی
افغانستان کے صوبہ پکتیکا تحصیل برمل کے علاقہ ٹھنڈی مارغہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں چار افراد جاں بحق اور 6 دیگرزخمی ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا،جس وقت قوم احمدزئی وزیر کے ذیلی شاخ گنگی خیل کے دس افراد ٹھنڈی مارغہ میں چلغوزے کی فصل کیلئے جارہے تھے،کہ ٹھنڈی مارغہ میں کچے روڈ میں نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہواجس کے نتیجہ میں 2 افراد موقع پرہی دم توڑگئے،جبکہ دیگر 8 زخمیوں کو وانا روانہ کردیا۔ لیکن بدقسمتی سے خامرنگ چیک پوسٹ کے قریب دو بچے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔جبکہ دیگر6زخمی بچوں کو شیخ فاطمہ ہسپتال شولام وزیرستان پہنچا دیا گیا،شیخ فاطمہ ہسپتال شولام وزیرستان میں سٹی سکین،ایکسرے اور لیبارٹری کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے زخمی ہونے والے 6 بچوں کو ڈاکٹروں نے علاج کیلئے ملتان بھیج دیا ہے۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔