تازہ ترین
کروز میزائل تجربے پر روس کا امریکا کو انتباہ
  21  اگست‬‮  2019     |     ہتھیار
میزائل تجربے پر روس نے امریکا کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کروز میزائل کے تجربے سے فوجی کشیدگی میں اضافہ کررہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے امریکی میزائل تجربے پر اپنے رد عمل میں کہا کہ امریکی تجربے کو ہتھیاروں کی دوڑ میں نہیں دیکھا جائے گا۔ روس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام پر امریکا رواں ماہ روس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ نیو کلیئر فورسز معاہدے (آئی این ایف) سے دستبردار ہوا کیونکہ معاہدے کے تحت امریکا کے میزائل تجربے پر پابندی عائد ہوتی۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا نے فوجی کشیدگی میں اضافے کے لیے اقدام اٹھایا ہے تاہم روس کسی اشتعال انگیزی میں جلدی نہیں کرے گا اور روس اپنے آپ کو مہنگے ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں کرے گا۔روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب تک امریکا نے تجربہ نہیں کیا تھا روس کا کسی بھی نئے میزائلوں کی تعیناتی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔