تازہ ترین
امریکہ کے کروز میزائل تجربے سے فوجی کشیدگی میں اضافہ ہو گا، روس
  21  اگست‬‮  2019     |     ہتھیار
روس نے کہا ہے کہ امریکہ کے کروز میزائل تجربے سے فوجی کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے روسی خبر رساں ادارے تاس کو انٹرویو میں کہا کہ امریکہ نے روس کے ساتھ 1987ء میں پانچ سو سے ساڑھے پانچ ہزار کلو میٹر تک مار کرنے والے میزائلوں کو تلف کرنے کا معاہدہ (آئی این ایف) ختم کرنے کے بعد درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کر کے فوجی کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے جو افسوسناک ہے۔ روسی وزیر نے مزید کہا کہ ہم امریکہ کی اس اشتعال انگیزی کا جواب نہیں دینا چاہتے اور نہ ہی اسلحہ کی ایسی دوڑ میں شامل ہونا چاہتے ہیں جس پر بھاری اخراجات آسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا حالیہ میزائل تجربہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ آئی این ایف سے علیحدگی سے پہلے ہی اس تجربہ کی تیاری شروع کر چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکی تجربے کے باوجود روس اس وقت تک ایسے مزائل سسٹمز کو استعمال کرنے سے گریز کرے گا جب تک امریکہ ایسے میزائلوں کو دنیا میں کسی بھی جگہ نصب نہیں کر دیتا۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔