تازہ ترین
ایرانی تیل بردار جہاز کی مدددہشت گردی کی سپورٹ ہو گی ،امریکا
  21  اگست‬‮  2019     |     بین الاقوامی دفاع
امریکی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ پیر کے روز جبل طارق سے کوچ کر جانے والے ایرانی تیل بردار جہاز (گریس 1) کی مدد کو دہشت گرد تنظیموں کی سپورٹ کی نظر سے دیکھا جا سکتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے ایک ذمے دار نے بتایا کہ ہم نے یونان کو آگاہ کر دیا کہ ایرانی تیل بردار جہاز غیر قانونی طور پر تیل کو شام منتقل کر رہا ہے ہم نے ایرانی تیل بردار جہاز کے حوالے سے اپنا مضبوط مخالف موقف یونانی حکومت کو پہنچا دیا۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہناتھا کہ طویل ہفتوں تک تحویل میں رکھنے کے بعد ایرانی تیل بردار جہاز کو کوچ کی اجازت دینا افسوس ناک ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا ک برطانیہ کے زیر انتظام ریجن کی حکومت کا فیصلہ انتہائی افسوس ناک ہے۔ پومپیو کے مطابق اس تیل بردار جہاز پر لدی کھیپ کی فروخت سے تہران کو ایرانی مسلح افواج کی فنڈنگ کا موقع ملے گا جنہوں نے دنیا بھر میں دہشت اور تباہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ امریکیوں کو قتل کیا۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔