تازہ ترین
خلیج میں جہاز رانی کی حفاظت کے لیے امریکی مشن میں بحرین کی شمولیت
  21  اگست‬‮  2019     |     نیوی
خلیجی ریاست بحرین نے خلیجی پانیوں میں عالمی تیل بردار جہازوں کے تحفظ کے لیے مجوزہ امریکی سیکیورٹی مشن میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینیتھ میکنزی سے ملاقات میں خلیجی ممالک کی سلامتی میں امریکی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے کے استحکام اور سلامتی کے لیے بحرین امریکی کوششوں کا بھرپور ساتھ دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مناما اورواشنگٹن دوسرے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر خلیجی خطے میں عالمی جہاز رانی کے تحفظ اور تیل بردار جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریگا۔خیال رہے کہ امریکا خلیج میں تجارتی بحری جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ایک نیا عسکری اتحاد تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہے۔ خلیجی ممالک کی طرف سے امریکا کو اس مشن میں شمولیت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔خلیج میں کشیدگی مارچ 2018ء کے بعد اس وقت بہ تدریج شروع ہوئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے تہران پرسابقہ پابندیاں بحال کردی تھیں۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔