تازہ ترین
سرحد پر پاک فوج کے مزید دستے تعینات کرنے کا اعلان
  20  اگست‬‮  2019     |     پاک دفاع
سرحد پر پاک فوج کے مزید دستے تعینات کرنے کا اعلان، لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر حالیہ کشیدگی کے بعد فوجی دستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور بھارتی فوج کے درمیان لائن آف کنٹرول پر کئی روز سے شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ گزشتہ کچھ روز کے دوران لائن آف کنٹرول پر ہونے والی شدید جھڑپوں کے دوران پاک فوج کے 4 جوان جبکہ بھارتی فوج کے متعدد فوجی جہنم واصل ہوئے۔ ان جھڑپوں کے دوران کئی شہری بھی نشانہ بن کر شہید ہوئے۔ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر اینٹی ٹینک گائڈڈ میزائلوں سے بھی حملہ کیا گیا۔ ان تمام صورتحال میں ڈی جی ایم او کے حوالے سے اہم تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔ ڈی جی ایم او نے بتایا ہے کہ پاک فوج کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کشیدہ حالات کے پیش نظر پاک فوج مکمل طور پر الرٹ ہے۔ سرحد پر پاک فوج کے دستوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پاک فوج سرحد پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کیے جانے کے بعد سے مسلسل اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا شدت پسند نریندر مودی پورے خطے کا جنگ میں دھکیل سکتا ہے۔ مودی پاکستان کیخلاف جنگ چھیڑنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔ جبکہ بھارتی حکومت کے وزراء کے بیانات بھی ان خدشات کو درست ثابت کر رہے ہیں۔ بھارتی وزراء تو پاکستان پر ایٹمی حملے تک کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔ ایسے میں پاکستان بھی اپنے دفاع کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔