تازہ ترین
بھارت کی ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے سے متعلق پالیسی کے مستقبل کا انحصار’’حالات‘‘ کے مطابق ہوگا،وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ
  17  اگست‬‮  2019     |     ہتھیار
بھارت ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنی(این ایف یو) سے متعلق اپنی پالیسی سے ہٹ گیا۔بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کی ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے سے متعلق پالیسی کے مستقبل کا انحصار’’حالات‘‘ کے مطابق ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کو نیوکلیئر ٹیسٹ سائٹ پوکھران سے اپنے ایک ٹویٹ میں بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے این ایف یو ڈاکٹرائن پر سختی سے عملدرآمد کیا،مستقبل میں کیا رونما ہوتا ہے اس کا انحصار حالات کے مطابق ہوگا۔سولہ اگست کو سابق بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی پہلی برسی تھی،ان کی زیر قیادت حکومت نے 1998میں ایٹمی دھماکے کئے تھے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔