تازہ ترین
بھارت کیساتھ تجارت ختم، تھر اور سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنیکا فیصلہ
  10  اگست‬‮  2019     |     بزنس
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت کیساتھ تجارتی مراسم ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزیر ریلوے شیخ رشید کے فیصلوں کی حمایت کرتے ہوئے تھر اور سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے بھارت کیساتھ تجارت ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں تھر اور سمجھوتہ ایکسپریس کو بھی بند کرنے کی منظوری دی گئی۔ خیال رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید نے دونوں ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جب تک وزیر ہیں، بھارت کیساتھ ٹرینوں کی آمدورفت شروع نہیں کرینگے۔ ادھر وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اس وقت دوطرفہ تجارت بھارت کے حق میں ہے۔ پاکستان اور بھارت کی سالانہ دو طرفہ تجارت کا حجم 2 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ ڈالر جبکہ پاکستان کی درآمدات کا حجم 1 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔ پاکستان کی بھارت کیلئے برآمدات کا حجم 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کے ساتھ دوطرفہ تجارت معطل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔