تازہ ترین
نیشنل انٹیلیجنس کی ڈپٹی ڈائریکٹر سو گورڈن اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہی ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ
  10  اگست‬‮  2019     |     انٹیلی جینس
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی نیشنل انٹیلیجنس کی ڈپٹی ڈائریکٹر سو گورڈن اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سو گورڈن پچیس سال امریکی سی آئی اے کی اہلکار رہنے کے بعد نیشنل انٹیلیجنس کی ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہوئی تھیں۔ حال ہی میں نیشنل انٹیلیجنس کے ڈاریکٹر ڈین کوٹز کے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بعد وہ اس عہدے پر ترقی پانے کے لیے سب سے سینئر اور موزوں شخصیت تصور کی جا رہی تھیں۔ لیکن تازہ اعلان کے مطابق اب دونوں ایک ہی دن اپنے اپنے عہدوں سے الگ ہو جائیں گے۔ صدر ٹرمپ نے فوری طور پر عبوری انٹیلیجنس ڈائریکٹر کے عہدے کے لیے امریکی بحریہ کے سابق وائس ایڈمرل جوزیف میگوائر کے نام کا اعلان کیا ہے


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔