تازہ ترین
حوثی شر پسندوں کی جانب سے سعودی عرب کے 8 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ
  10  اگست‬‮  2019     |     علاقے
حوثی شر پسندوں کی جانب سے سعودی عرب کے 8 فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یمن کے شر پسند حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے حملوں میں یمن کے مغرب میں واقع سرحدی صوبہ حجہ میں سعودی عرب کے 8 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ جبکہ یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ حوثی شر پسندوں نے جیزان میں سعودی عرب کے فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ تاہم حوثی شرپسندوں کی جانب سے کیے جانے والے اس دعوے کی سعودی عرب اور اس کی اتحادی فوج کی جانب سے تردید کی گئی ہے۔ جبکہ آزاد مبصرین نے بھی حوثی شر پسندوں کے دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔