تازہ ترین
ترکی ، شام کی سرحد کے نزدیک گولہ بارود کے ڈپو میں زور دار دھماکے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
  10  اگست‬‮  2019     |     آرمی
ترکی میں جمعہ کو علی الصبح شامی سرحد کے نزدیک واقع صوبے ہاتے میں گولہ بارود کے ایک ڈپو میں زور دار دھماکے ہوئے تاہم فوری طورپر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریحانلے کے علاقے میں ہونے والے ان دھماکوں کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔ دھماکوں کے بعد ایمرجنسی حکام نے علاقے کی ناکا بندی کر دی ۔دیگر میڈیا ذرائع نے بتایا کہ دھماکوں کے بعد گولہ بارود کے عسکری ڈپو کے بعض حصوں میں آگ بھڑک اٹھی،یہ ڈپو سرحدی قصبے ریحانلے کے شمال میں واقع ہے۔دھماکوں کے بعد ریحانلے کے شمال میں مرکزی ہائی وے اور دیگر راستوں کو بند کر دیا گیا۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔