تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر بارے بھارت کے تازہ ترین غیر قانونی اقدامات کے خلاف اقوام متحدہ میں پاکستان کی جارحانہ سفارتی مہم سے بھارت پسپائی اختیار کرنے پر
  10  اگست‬‮  2019     |     پاک دفاع
مقبوضہ کشمری بارے بھارت کے تازہ ترین غیر قانونی اقدامات کے خلاف اقوام متحدہ میں پاکستان کی جارحانہ سفارتی مہم نے بھارت کوپسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا۔عالمی ادارے میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل فار پولیٹیکل افیئرز روزمیری ڈی کارلوسے ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی الحاق کے بھارتی اقدام سے پیدا ہونے والے بحران کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کو یقینی بنانا بے حد ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے زبردست سفارتی مہم کے تحت دنیا بھرکے سفارتکاروں اور اقوام متحدہ کے سینئر حکام کے ساتھ روابط میں تیزی لاتے ہوئے انہیں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور اسے لاک ڈائون کرنے کے بھارتی فیصلہ کے متعلق پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا ۔ بعد ازاں سیکرٹری جنرل کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں بحران سے نمٹنے کے لئے کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا ۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تین غیر مستقل ارکان کویت، انڈونیشیا اور جنوبی افریقہ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی ۔ سفارتی محاذ پر پاکستان کی ان کوششوں پر پسپائی اختیار کرتے ہوئے بھارت یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہا ہے کہ اس نے یہ فیصلہ کشمیریوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے کیا ہے اور اس کے ساتھ یہ بھی کہہ رہا ہے کہ کشمیریوں کو بھارتیوں کی طرح ایک جیسے حقوق حاصل ہیں ۔ انڈر سیکرٹری جنرل ڈی کارلو کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان کی سفیر نے انہیں بھارت کے غیر قانونی اقدام سے آگا ہ کیا اور اقوام متحدہ بالخصوص سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملہ پر اپنے اثر و رسوخ کو بروئے کار لائیں۔ ملیحہ لودھی نے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل لاک ڈائوں کے متعلق آگاہ کیا جہاں بھارت کے متنازعہ فیصلہ سے قبل ہی انٹر نیٹ سروسز اور لینڈ لائن فون سروسز بند کر دی گئی تھیں انہوں نے انڈر سیکرٹری جنرل کو لائن آف کنڑول پر بھارت کی سیز فائر خلاف ورزیوں کے بار ے میں بھی آگاہ کیا ۔ پاکستانی مندوب نے بتایا کہ بھارت کی طرف سے اس کے اپنے آئین کے آرٹیکل 130 کی منسوخی سے ایک روز قبل کنٹرول لائن پر آزاد کشمیر میں آبادی کوکلسٹربموں سے نشانہ بنایا گیا ۔ڈی کارلو نے پاکستان کی تشویش کو نوٹ کیا اور ایک مرتبہ پھر سیکرٹری جنرل کے اثرورسوخ کو استعمال کرنے کے لئے اپنی آمادگی کا اظہار کیا جسے بھارت تسلیم نہیں کر رہا ۔انڈر سیکرٹری جنرل نے دونوںممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی پر زور دیا۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔