تازہ ترین
امریکی، اخباریوایس اے ٹوڈے میں مسلح شخص کی مبینہ موجودگی پر ہیڈکوارٹرزکو خالی کرالیا گی
  9  اگست‬‮  2019     |     دہشت گردی
امریکی اخباریوایس اے ٹوڈے نے شمالی ورجینیامیں اپنے ہیڈکوارٹرزکوگزشتہ روزاس وقت خالی کرالیاجب عمارت میں ایک مسلح شخص کومبینہ طورپردیکھاگیا،تاہم بعدازاں کہاکہ رپورٹ غلطی کی بنیادپرتھی ۔ فیئرفیکس کاؤنٹی پولیس کاکہناہے کہ انہیں تشددیازخمیوں کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملاہے ۔ ابتدائی رپورٹ کے بعدپولیس نے ایس ڈبلیواے ٹی کی ایک ٹیم کویوایس اے ٹوڈے کی عمارت میں بھیجا،جوورجینیاکے نواحی علاقے واشنگٹن میکلین میں قائم ہے ۔ یوایس اے ٹوڈے کاکہناہے کہ اس نے عمارت میں الارم بجنے کے بعداپنے ہیڈکوارٹرزکوخالی کرالیااورپولیس اورایمرجنسی ادارے جائے وقوعہ پرپہنچ گئے ،کئی امریکی ایل پاسوٹیکساس اورڈیٹون اوہیومیں اختتام ہفتہ پرفائرنگ کے پیش آنے والے واقعات کے بعدسہمے ہوئے ہیں ،جس میں تیس سے زائدافرادہلاک ہوگئے تھے ۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔