تازہ ترین
کوئٹہ: سٹی تھانے کے قریب دھماکا، 4 شہید، متعدد افراد زخمی
  1  اگست‬‮  2019     |     دہشت گردی
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکا سنا گیا ہے۔ سٹی تھانے کے قریب دھماکے کی وجہ سے 4 افراد شہید جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکا لیاقت بازار میں سٹی تھانے کے پاس پولیس وین کے قریب ہوا ہے۔ دھماکا کے نتیجے میں 4 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار، خواتین سمیت بچے بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ روانہ ہو گئی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سول اور دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اس دھماکے میں 25 کے قریب زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔