تازہ ترین
عراق، داعش کا شکست کے بعد پہلی مرتبہ آئل فیلڈز پر حملہ
  30  جولائی  2019     |     دہشت گردی
عراق میں داعش تنظیم کے عناصر نے شمالی صوبے صلاح الدین میں آئل فیلڈز کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ یہ 2017 میں تنظیم کی ہزیمت کے بعد اپنی نوعیت کا پہلہ حملہ ہے۔ بغداد آپریشنز کی کمان میں ایک عسکری ذمے دار کے مطابق داعش تنظیم نے صلاح الدین صوبے میں "عجل" اور "علّاس" کی آئل فیلڈز کو چھوٹے اور درمیانے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ ذمے دار نے بتایا کہ علاقے میں گشت کرنے والے پولیس کے دستے کی گاڑی میں دھماکا خیز مواد پھٹ گیا تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔عراقی پولیس کے اعلان کے مطابق داعش کے ارکان کو تیل کی تنصیبات تک پہنچنے سے روک دیا گیا۔ تنظیم کے عناصر نے علاقے پر دھاوے سے قبل آئل فیلڈز کی حفاظت پر مامور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔