تازہ ترین
ایران جوہری ڈیل کے دستخط کنندگان سے ملاقات کرے گا
  29  جولائی  2019     |     ٹیکنالوجی
ایران کے حکومتی نمائندے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں سن 2015 کی جوہری ڈیل پر دستخط کرنے والے ممالک برطانیہ، فرانس، جرمنی، چین، روس کے مندوبین کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ امریکا اس ڈیل سے علیحدگی اختیار کر چکا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس والی میٹنگ میں ایران کے ساتھ جوہری ڈیل کے معاملات پر پائے جانے والے اختلافی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ قبل ازیں ایسی ہی ایک میٹنگ ناکامی سے ہمکنار ہوئی تھی۔ دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان خلیج فارس میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔ امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے ایران پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ تیل کے ٹینکروں پر کیے جانے والے حملوں میں ملوث ہے، اس الزام کی ایران تردید کرتا ہے۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔