تازہ ترین
الحدیدہ میں حوثیوں کی نصب کردہ بارودی سرنگیں تباہ ، باغیوں کی شہریوں پر گولہ باری
  27  جولائی  2019     |     ٹیکنالوجی
یمن میں مشترکہ فورسز کی انجینئرنگ ٹیم نے جمعرات کے روز مغربی شہر الحدیدہ کے رہائشی علاقوں میں موجود بارودی سرنگوں اور دھماکا خیز آلات کی نئی کھیپ کو تباہ کر دیا۔ یہ دونوں چیزیں باغی حوثی ملیشیا نے علاقہ چھوڑ کر جانے سے پہلے یہاں نصب کر دی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مشترکہ فورسز کے عسکری میڈیا نے واضح کیا کہ الحدیدہ میں آزاد کرائے جانے والے علاقوں اور سڑکوں کو ان مہلک ہتھیاروں سے پاک کیے جانے کی کوششیں جاری ہیں۔ حوثیوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں آزاد کرائے جانے والے علاقوں میں مغربی ساحل کے لوگوں کے واسطے ایک بھیانک خواب بن چکی ہیں۔ یہاں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب شہریوں کا جانی نقصان واقع نہ ہو۔ دیہات، کھیتوں اور رام راستوں پر نشانہ بننے والوں میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہوتی ہے۔ادھر الحدیدہ صوبے کے جنوبی ضلع التحیتا میں حوثی ملیشیا نے شہریوں کے گھروں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ یہ سلسلہ اقوام متحدہ کی جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور شہریوں کے خلاف جاری جرائم کی کڑی ہے۔دور دراز علاقوں میں تعینات حوثی ملیشیا کی جانب سے گذشتہ گھنٹوں کے دوران التحیتا کے جنوب مغرب میں پہاڑی علاقے کے دیہات میں شہریوں کے گھروں پر مارٹر گولوں سے حملوں میں اضافے کے مناظر سامنے آئے ہیں۔اسی طرح مشترکہ فورسز کے ملٹری میڈیا نے شہر کے اندر حوثی ملیشیا کے ناکام حملے کے مناظر پر مشتمل وڈیوز بھی جاری کی ہے۔باغیوں نے ساحلی سمت دفاعی عسکری کیمپ کی جانب سے "22 مئی" ہسپتال اور شارع 50 کے اطراف رہائشی علاقوں میں پیش قدمی کی کوشش کی تاہم مشترکہ فورسز نے سیسہ پلائی دیوار بن کر اس کوشش کو پسپا کر دیا۔


رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔