تازہ ترین
فرانس میں کار بم دھماکہ 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی
  24  جولائی  2019     |     دہشت گردی
فرانس میں اقوام متحدہ کے آرمی بیس مالیان میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں3سکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ فرانسیسی فوج کے ترجمان کرنل فریڈیکک باربیری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ گاﺅ کے علاقے مالیان میں قائم بین الااقوامی امن کیمپ کے داخلی دروازے پرکار بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے نہیں قریبی ہسپتال میں منتقل کرا دیا گیا ہے۔مالیان سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشگردوں نے دھماکے میں استعمال کار کو اقوام متحدہ کی گاڑی جیسا تیار کیا ہو ا تھا جس میں تین خودکش بمبارسوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں دو بچوں سمیت متعدد سویلین شامل ہیں۔گاﺅ کے علاقہ میں یہ بڑا امن کیمپ ہے جس 50 اسٹونین سکیورٹی کے اہلکاروں سمیت فرانسیسی تعینات تھے۔گزشتہ سال فرانس کے اسی علاقے میں گشت پر ماموراہلکاروں پر بھی کاربم حملہ ہوا تھا جس میں 4 افراد ہلاک اور تقریبا 20 زخمی ہو گئے تھے۔



رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔