تازہ ترین
افغانستان ، سکیورٹی فورسز کا بارود سے بھرے ٹرک پر فضائی حملہ ، 3 طالبان ہلاک متعدد زخمی ، ٹرک مکمل طور پر تباہ
  24  جولائی  2019     |     دہشت گردی
افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں تین طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سکیورٹی فورسز نے صوبہ غزنی میں بارود سے بھرے چلتے ٹرک کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا ۔ جس کے نتیجے میں تین جنگجو موقع پر ہلاک متعدد زخمی اور ٹرک مکمل طور پر تباہ ہو گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ نشانہ بنائے گئے جنگجو گیرو سے غزنی کی طرف جا رہے تھے جہاں انہوں نے دہشتگردانہ حملہ کرنا تھا ۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔