تازہ ترین
جرمنی کا امریکہ کو کرارا جواب، شام میں فوج بھیجنے سے انکار کردیا
  9  جولائی  2019     |     آرمی
جرمنی نے امریکہ کو کرارا جواب دیتے ہوئے شام میں اپنی زمینی فوج بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔شام کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی جیمز جیفری نے گزشتہ دن جرمنی کے اخبار ’ڈی ویلٹ‘ سے بات چیت میں واضح طور پر کہا تھا کہ ان کا ملک امریکہ اس بات کا خواہش مند ہے کہ جرمنی شام میں اپنی زمینی فوج تعینات کرے۔ عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کے حکومتی ترجمان اسٹفان زائبرٹ نے برلن میں ایک بیان دیتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے خلاف اتحاد کے ساتھ تعاون برقرار رہے گا لیکن شام میں اپنی زمینی فوج نہیں بھیجیں گے۔ترجمان کے مطابق شام میں فوجی کی تعیناتی منصوبے کا بھی حصہ نہیں ہے۔جرمنی کی حکومت کے ترجمان زائبرٹ نے واضح کیا ہے کہ جرمنی داعش کے خلاف سرگرم فوجی اتحاد میں اہم کردار ادا کرتا آیا ہے۔

 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں

رابطہ کریں
   
(92) 51 2873311-12
   
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ دفاع ٹائمز محفوظ ہیں۔